QR CodeQR Code

بی جے پی حکومت نے بار بار عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے، پرینکا گاندھی

6 Jul 2021 21:15

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھانسی میں منعقد کانگریس لیڈروں کی دو روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کے سامنے بڑے چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے بار بار عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی،جرائم، قتل، لوٹ، آبرو ریزی، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے، جس سے نجات دلانے کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہوگا۔ پرینکا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھانسی میں منعقد کانگریس لیڈروں کی دو روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کے سامنے بڑے چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والا کردار ادا کرنا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی حالت موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مخالف ہوچکے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے ہر سماج کے درد کو ہرنے کا ہماری تاریخ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں بھی اور مستقبل میں بھی اس لئے ہماری اولین ترجیح ملک و عوام الناس ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے دکھ و درد کو سمجھنا اور اسے حل کرنے کے لئے محنت سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بی جے پی حکومت نے عوام کو بحران میں ڈھکیلنے کا گناہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم کی ہوا چل رہی ہے، استحصال زدہ، محروم دلتوں کا استحصال یوگی حکومت کا اہم ایجنڈہ ہے۔ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے اور وہ نوجوانوں، بے روزگاروں کے ساتھ فریب کا سہارا لے کر یوپی میں ان کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 941940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941940/بی-جے-پی-حکومت-نے-بار-عوام-کو-بحران-میں-ڈالنے-کا-گناہ-کیا-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org