QR CodeQR Code

کوئٹہ، اہم ترین شاہراہ پر نرسز کا احتجاج، ٹریفک شدید متاثر

6 Jul 2021 20:42

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں نرسز نے احتجاج کرکے زرغون روڈ کو بند کر دیا، جس کیوجہ سے سڑک پر گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہی۔ نرسز کا دعویٰ ہے کہ انکی تنخواہیں 6 مہینوں سے نہیں دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ اور ریڈ زون پر سرکاری نرسز نے اپنا احتجاج روڈ بند کرکے ریکارڈ کروایا، جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نرسز کا دعویٰ ہے کہ ان کی تنخواہ پچھلے 6 مہینوں سے ادا نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے صوبائی اسمبلی کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، بعد ازاں زرغون روڈ پر بیٹھ گئیں، جس کی وجہ سے شہر کی اہم ترین شاہراہ اور ریڈ زون پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام رہی۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ ٹریفک کی بحالی کیلئے عوام الناس میں سے جن افراد نے انہیں اٹھانے کی کوشش کی، نرسز نے ان کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی۔


خبر کا کوڈ: 941942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941942/کوئٹہ-اہم-ترین-شاہراہ-پر-نرسز-کا-احتجاج-ٹریفک-شدید-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org