QR CodeQR Code

سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، اویس قادر شاہ

6 Jul 2021 20:43

ایک بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لئے کیا گیا تھا، دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ کراچی سے جاری کئے گئے ایک بیان میں سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لئے کیا گیا تھا، دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی گئی پھر صوبہ سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کردی گئی۔ اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 941943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941943/سی-این-جی-کی-قیمت-میں-اضافے-کا-فیصلہ-واپس-لیا-جائے-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org