QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت میں واقع امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر 4 ڈرون طیاروں کیساتھ حملہ

6 Jul 2021 22:14

آج علی الصبح عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر 4 ڈرون طیاروں کیساتھ حملہ کیا گیا جسکے باعث امریکہ کیجانب سے اس فوجی اڈے کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے کی تیسری بیس میں کم از کم 1 زوردار دھماکہ دیکھا گیا ہے جسکے باعث اسکی اصلی راہرو تباہ ہوئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر ڈرون طیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بغداد کے گرین ایریا میں واقع امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" کی تیسری بیس میں خطرے کے الارم بج اٹھے جبکہ اس حصے پر ہونے والے شدید حملے کے جواب میں وہاں نصب امریکی سی آر اے ایم دفاعی سسٹم بری طرح مشغول رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی سسٹمز کی مسلسل فائرنگ کے باعث بغداد کے آسمان پر 1 دھماکہ بھی ہوا جبکہ عرب چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ہونے والا حملہ خود کش ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا تھا اور امریکی ہوائی دفاع کی جانب سے حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران 1 حملہ آور خودکش ڈرون طیارہ امریکی فوجی اڈے کی تیسری بیس سے کامیابی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے باعث امریکی فوجی اڈے کی تیسری بیس "التوحید" ہونے والے زوردار دھماکے سے تباہ ہو گئی ہے جبکہ اس حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے "سفارتخانے کے اندر قائم فوجی اڈے" کو فوری طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے کی تیسری بیس میں کم از کم 1 زوردار دھماکہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث اس کی اصلی راہرو تباہ ہوئی ہے۔

الجزیرہ نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی ہوائی دفاع صرف 1 ہی حملہ آور ڈرون طیارے کو نشانہ بنا سکا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب امریکہ کی طرف سے اس دفاعی سسٹم سے متعلق، حملہ آور ڈرون طیاروں کے ساتھ اس کے مقابلے کی ویڈیو بھی نشر کی گئی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ بغیر کسی ہدف کے فائر کی جانے والی C-RAM کی 20 ملی میٹر کی گولیاں، اپنا معینہ فاصلہ طے کرنے کے بعد ہوا میں یکے بعد دیگرے پھٹتی نظر آ رہی ہیں جن کے ذریعے کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔
 



 


خبر کا کوڈ: 941953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941953/عراق-دارالحکومت-میں-واقع-امریکی-سفارتخانے-کے-فوجی-اڈے-پر-4-ڈرون-طیاروں-کیساتھ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org