QR CodeQR Code

علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی کمشنر کراچی نوید شیخ سے ملاقات

6 Jul 2021 22:54

کمشنر آفس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمشنر کراچی کو محرم الحرام کے دوران شہر قائد میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کی، وفد کے دیگر ارکان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل عسکری رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی علی ظفر، سیکریٹری فلاح و بہبود زین رضا، فوکل پرسن ضلع غربی سبط اصغر اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمشنر کراچی کو محرم الحرام کے دوران شہر قائد میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کمشنر کراچی نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 941959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941959/علامہ-صادق-جعفری-کی-سربراہی-میں-ایم-ڈبلیو-وفد-کمشنر-کراچی-نوید-شیخ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org