QR CodeQR Code

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو بشار الاسد کا فون، ایران کا صدر بننے پر مبارکباد

6 Jul 2021 22:14

شامی صدر نے نومنتخب ایرانی صدر کو عوامی انتخاب پر ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے جسمیں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہر میدان میں گہرے تعاون کی توسیع اور صلاح مشورے و اہم علاقائی مسائل میں گہری ہم آہنگی کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو عوامی انتخاب پر ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی صدر نے اپنی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان ہر میدان میں گہرے تعاون کی توسیع اور صلاح مشورے و اہم علاقائی مسائل میں گہری ہم آہنگی کے تسلسل کی امید ظاہر کی اور تاکید کی ہے کہ ان شاءاللہ تمام میدانوں میں ایران کی جانب سے حاصل کی جانے والی پیشرفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ شامی صدر بشار الاسد نے قبل ازیں 19 جون 2021ء کے روز آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ایران کے نئے صدر کے طور پر انتخاب کے حوالے سے ہونے والے اعلان کے بعد بھی اپنے ایک پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 941974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941974/آیت-اللہ-سید-ابراہیم-رئیسی-کو-بشار-الاسد-کا-فون-ایران-صدر-بننے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org