0
Tuesday 6 Jul 2021 23:47

پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کا صدر قبضہ مافیا کا سرغنہ، ضلعی رہنمائوں نے معطل کرنے کی سفارش کردی

پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کا صدر قبضہ مافیا کا سرغنہ، ضلعی رہنمائوں نے معطل کرنے کی سفارش کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے ضلعی جنرل سکریٹری اعجاز لوٹھڑ، سیکرٹری انفارمیشن عامر انور قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر راﺅ یاسر پر جو الزمات عائد ہوئے ہیں اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اس پر راﺅ یاسر کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا جائے، جنوبی پنجاب یوتھ ونگ کے صدر تیمور الاسلام اور (Scad )کو سفارش کی گئی ہے کہ جب تک راﺅ یاسر اپنے اوپر لگے الزامات سے بری نہیں ہوتے اس وقت تک راﺅ یاسر کو صدارت کے عہدے سے معطل کردیا جائے تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزمات اور مقدمات کا سامنا ایک عام شہری اور کارکن کی طرح کرسکیں، ان کی جگہ سنئیر نائب صدر کو عارضی طور پر ضلعی صدر یوتھ ونگ کا چارج دیا جائے۔ اگر وہ اپنے اوپر لگے الزامات اور مقدمہ سے بری ہو جاتے ہیں تو انہیں ان کے عہدہ پر دوبارہ بحال کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف جس کی پہچان ہی ایمانداری اور شفافیت ہے، اب تک جتنے بھی وفاقی یا صوبائی وزراء پر الزمات لگے انہوں نے اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کیا اور پھر کلین چٹ دلوا کو دوبارہ پارٹی میں اپنی خدمات سرانجام دی، تحریک انصاف کے اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے راﺅ یاسر پر لگے الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور اسے معطل کرتے ہوئے مکمل انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ الزام درست ثابت ہونے پر راﺅ یاسر کو صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے اور اگر وہ قانونی طور پر کلین چٹ لے کر اپنے آپ کو کلئیر کرتے ہیں تو انہیں ان کے عہدے پر بحال کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 941977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش