QR CodeQR Code

امریکی-صیہونی چنگل سے خطے کی آزادی کیلئے تمام نگاہیں "اسلامی مزاحمتی محاذ" پر گڑی ہیں، محمود جوخدار

7 Jul 2021 00:00

میڈیا کیساتھ گفتگو میں شامی رکن پارلیمنٹ نے خطے پر امریکہ کے ناجائز تسلط اور اسکے بھیانک نتائج کیجانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکی چنگل سے آزادی کیلئے آج تمام نگاہیں شام، لبنان، عراق اور یمن سمیت پورے خطے کے "اسلامی مزاحمتی محاذ" پر جمی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں شامی رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے تأکید کی ہے کہ آج خطے سے امریکی و صیہونی قبضے کے خاتمے کے لئے تمام نگاہیں شام، لبنان، عراق اور یمن سمیت پورے خطے کے اسلامی مزاحمتی محاذ پر جمی ہوئی ہیں۔ عرب ای مجلے المعلومہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود جوخدار نے تاکید کی کہ آج غاصب و قابض اجنبی فورسز کے چنگل سے خطے کی رہائی کے لئے شام، لبنان، عراق اور یمن کے باعزت اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اسلامی مزاحمتی محاذ کی صلاحیتوں سے باخبر ہو چکی ہے جبکہ دشمن مزاحمتی محاذ کے ساتھ عسکری تصادم کے برے نتائج کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 941983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941983/امریکی-صیہونی-چنگل-سے-خطے-کی-آزادی-کیلئے-تمام-نگاہیں-اسلامی-مزاحمتی-محاذ-پر-گڑی-ہیں-محمود-جوخدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org