QR CodeQR Code

مغربی قوتیں صدر قذافی کی دولت کی تلاش میں

24 Aug 2011 17:54

اسلام ٹائمز: معروف امریکی فوجی ماہر کا کہنا ہے کہ مغربی قوتیں لیبیا میں قذافی کی اس دولت کی تلاش میں ہیں جو مختلف مقامات پر مخفی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق یو ایس آرمی وار کالج کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر الن سبروسکی کا کہنا ہے کہ لیبیا میں امریکہ اور یورپی ممالک کی فورسز صدر معمر قذافی کی دولت کی تلاش میں ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں مخفی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں جدید اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات کی موجودگی کے کوئی شواہد موجود نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو حکومت کی حامی فورسز انہیں نیٹو فورسز کے خلاف ضرور استعمال کرتیں۔ لہذا مغربی ممالک کی جانب سے یہ سارا پروپیگنڈہ صرف دولت کے ان عظیم ذخائر پر قبضہ کرنے کیلئے تھا جو لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی نے ملک کے مختلف مقامات پر چھپا رکھی ہے۔
جناب الن سبروسکی نے کہا کہ معمر قذافی کی وفادار فورسز انتہائی ناتوان دفاعی صلاحیتوں کی حامل تھیں جنکی نیٹو فورسز کے خلاف کارکردگی نامنظم اور کمزور تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیبیا کے پاس جدید طرز کے دفاعی اور ہجومی آلات ہوتے تو انہیں مغربی فورسز کے خلاف ضرور استعمال کرتا۔


خبر کا کوڈ: 94199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/94199/مغربی-قوتیں-صدر-قذافی-کی-دولت-تلاش-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org