0
Wednesday 24 Aug 2011 18:08

سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل عام کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے، آئی جی سندھ اور اٹارنی جنرل کو 26 اگست کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل عام کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے، آئی جی سندھ اور اٹارنی جنرل کو 26 اگست کو طلب کر لیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔عدالت عظمی نے اخبارات میں شائع شدہ خبروں پر ازخود نوٹس لیا ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 26 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے آئی جی سندھ واجد درانی اور اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق اور چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں ہونے والے قتل و غارت کے واقعات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی وساطت سے تفصیلات عدالت کو بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کے صدور کو بھی معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔ عدالت نے تمام ٹی وی چینلز سے کراچی کے واقعات کی فوٹیج بھی طلب کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 94202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش