0
Wednesday 7 Jul 2021 10:23

سی پیک، جماعتی سیاست سے ماورا ہے، اپوزیشن رہنما

سی پیک، جماعتی سیاست سے ماورا ہے، اپوزیشن رہنما
اسلام ٹائمز۔ ملک کی سیاسی قیادت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران معاونت پر چین کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ان کے لیے جماعتی سیاست سے ماورا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 100ویں سالگرہ کے جشن کے سلسلے میں منعقدہ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نظریات میں غیر معمولی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اس اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد چیئرمین ماؤزے تنگ اور ان کی جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا پاکستانی حصہ پیپلز پارٹی کے دورِحکومت میں آصف علی زرداری کی قیادت میں شروع کیا گیا۔ اپنے جماعت کی جانب سے انہوں نے چین کے عوام، صدر شی جن پنگ اور سی پی سی کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سی پی سی 9 کروڑ اراکین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت، ایک بہترین عالمی طاقت کی حیثیت سے چین کی پر امن ترقی سی پی سی کے وژن اور لگن کے مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالہ برسوں میں ان کی جماعت اور سی پی سی نے مختلف سطحوں پر بہت قریب سے اشتراک کیا اور پاکستان چین تعلقات کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ویکسینز کا بھاری عطیہ کر کے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں تیسری دنیا کی معاونت کر کے عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی ترقی یقینی بنائے گا، چین پاکستان کا ساتھ جاری رہے گا کیوں کہ دونوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور چین پاکستان کی معاشی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 942028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش