QR CodeQR Code

تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

7 Jul 2021 12:11

وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں، عطیات، صدقات، چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں، ڈی سیز، ڈی پی اوز، ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالاضحی پر عطیات لے سکیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات اور قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ، عطیات، خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔ ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکرطیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، حزب التحریر، جمعیت انصار، جماعت الفرقان، انصاراسلام، ٹی ٹی پی، لشکر اسلامی، جماعت الدعوۃ، جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی، ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فانڈیشن، الایثار فانڈیشن، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
 
وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں، عطیات، صدقات، چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں، ڈی سیز، ڈی پی اوز، ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالاضحی پر عطیات لے سکیں گی۔ مذکورہ کالعدم تنظیمیں اگر کھالیں یا عطیات جمع کرتی پائی گئیں تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 942052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942052/تحریک-لبیک-سمیت-63-کالعدم-تنظیموں-کے-قربانی-کی-کھالیں-جمع-کرنے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org