0
Wednesday 7 Jul 2021 14:24

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر  کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جبکہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 942079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش