QR CodeQR Code

قلعہ عبداللہ میں خسرے کی وباء نے 3 بچوں کی جان لے لی

7 Jul 2021 17:31

تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ افسر کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ موت کا سبب خسرہ ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں خسرے کی وباء نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی۔ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی فولادزئی کے گاؤں میں متعدد بچوں میں خسرے کی وباء کی نشانیاں پائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ افسر عبدالقدیر خوسو نے تین بچوں کی موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچوں کے سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، جہاں سے اس بات کی تصدیق ہوگی کہ مبینہ بچوں میں وباء موجود تھی یا موت کا سبب کوئی اور ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ عبداللہ میں جان لیوا وباء کے متعلق 8 روزہ آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی، مگر اس کے باوجود کچھ لوگوں نے اپنے بچوں کو بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے سے منع کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 942110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942110/قلعہ-عبداللہ-میں-خسرے-کی-وباء-نے-3-بچوں-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org