0
Wednesday 7 Jul 2021 18:49

گورنر بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی، صدر مملکت کو خط بھیج دیا

گورنر بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی، صدر مملکت کو خط بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان نے اپنا استعفیٰ ایک خط میں لکھ کر پیش کر دیا ہے, جو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ پیش نہیں کی ہے. یاد رہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ گذشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے بھی اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر بلوچستان کا استعفیٰ متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 942119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش