0
Wednesday 7 Jul 2021 19:14

سرداری نظام کیخلاف بارکھان میں احتجاجی ریلی، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

سرداری نظام کیخلاف بارکھان میں احتجاجی ریلی، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی طرف سے ضلع میں جاری سرداری نظام اور ناانصافیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد موجود تھے۔ شرکاء نے سرداری نظام، موجودہ سرداروں، وڈیروں، علاقہ ڈپٹی کمشنر اور حکومتی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سرداری نظام کا وجود کسی بھی ملک کے آئین و قانون کی توہین ہے، جسے جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارکھان کے مظلوم اور غریب عوام پر پچھلے 43 سال سے سرداری نظام مسلط ہے۔
خبر کا کوڈ : 942125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش