1
0
Wednesday 7 Jul 2021 19:33

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کا اعلان

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے 9 جولائی سے 16 جولائی تک ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام، ذاکرین عظام، آئمہ جمعہ جماعت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی مجالس، محافل اور جمعہ کے اجتماعات میں عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؑ بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بدبخت گستاخ نے آئمہ معصومین علیہم اور ان کی مادران گرامی ؑ کی شان میں انتہائی نازیبا الفاظ کے ذریعے گستاخی کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، جس پر پوری دنیائے اسلام سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی سازش کو ناکام بنانے کیلئے میری تمام علمائے اسلام، ذاکرین عظام، خطباء، دانشور حضرات، عزاداران اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سے درخواست ہے کہ 9 جولائی سے 16 جولائی 2021ء تک مجالس و محافل اور خطبات جمعہ میں اور تحریر و تقریر کے ذریعے عظمت اہلبیت اطہارؑ و امہات المعصومین علیہم السلام کے تذکرہ و اذکار کیساتھ پورا ہفتہ منا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے اور محرم سے قبل پاکستان کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی بھیانک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی بیدار رہیں اور ایسے کسی اقدام کے ردعمل میں فریق مخالف کے مقدسات کی توہین نہ کریں بلکہ معاملے کو قانونی طریقے سے حل ہونے دیں۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سے نکلتے ہوئے خطے میں بدامنی کے بیج بونا چاہتا ہے، اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ملعون عبدالرحمان سلفی کو فی الفور گرفتار کیا جائے، تاکہ قوم میں پایا جانیوالا غم و غصہ کم ہو، اگر اس ملعون کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وحدت کے قیام کیلئے بہت محنت کی ہے، دشمن کو ملک میں امن کھٹک رہا ہے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے ہی چند شرپسندوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہم بھائی چارے کی اس فضا کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت علماء اور خود جمعیت اہلحدیث کے قائدین نے بھی اس ملعون سے اعلان لاتعلقی کیا ہے، جو حوصلہ افزاء اقدام ہے اور ان شاء اللہ وحدت و بھائی چارے کی فضا قائم رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 942130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Syed Zeesham Ali Zaidi
AoA. Hum app k sath hen yaqinan hum kabhi bhi apne Nabi or on ki aal k khustagon ko kabhi maaf nahi Kare gy. khustage Nabi or khustage ehlebait ki ak saza sir tan se Juda jo saza Nabi k khustage ki he woh he Un ki aal k khustagon ki honi chahye .
ہماری پیشکش