0
Wednesday 7 Jul 2021 21:12

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیئے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیئے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیئے۔ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے تحریک کا ماحول ہو اور اپوزیشن کمزوری کا مظاہرہ کریگی تو وہ حکومت کی سپورٹ ہوگی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کبھی سیاسی جماعت نہیں تھی، میاں صاحب نے اسے سیاسی جماعت بنایا  حکومت کے خلاف محاذ بنانا ہے تو بہت سارے لوگوں سے بات کریں گے، پارٹیوں کو اپنا وقار بنانا چاہیئے اور اقتدار کے مالکانہ حقوق لینا چائیں۔ آخر میں انہوں نے ویمن میڈیا سینٹر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور طالبات میں اسناد تقسیم کی۔ تربیتی ورکشاپ میں آئے ہوئے شرکاء نے بھی وویمن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 942142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش