QR CodeQR Code

آستانہ مذاکرات، نورسلطان میں ایرانی، شامی، روسی، ترک و اقوام متحدہ کے نمائندوں کی ملاقات

7 Jul 2021 23:10

شامی بحران کے حل کیلئے جاری آستانہ مذاکرات کے حوالے سے آج قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں ایرانی، شامی، روسی، ترک اور اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل آستانہ مذاکرات کی 16ویں نشست کا آغاز ہو گیا ہے جسمیں ایران کیجانب سے وزارت خارجہ کے مشیر برائے امور خارجہ علی اصغر خاجی اور شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں امن و امان کی بحالی کے لئے جاری آستانہ مذاکرات کی 2 روزہ 16ویں نشست کے حوالے سے آج قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں شامی حکومت، شامی حکومت مخالفین، آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک جن میں ایران، روس و ترکی شامل ہیں اور ناظر ممالک؛ عراق و لبنان کے نمائندوں کے درمیان پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن بھی شریک تھے۔ اس نشست میں ایران کی جانب سے وزارت خارجہ کے مشیر برائے امور خارجہ علی اصغر خاجی نے شرکت کی جنہوں نے اپنی گفتگو میں دہشتگردی کے ساتھ جنگ، انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور شامی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت پر مبنی ایرانی موقف پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 942152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942152/آستانہ-مذاکرات-نورسلطان-میں-ایرانی-شامی-روسی-ترک-اقوام-متحدہ-کے-نمائندوں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org