0
Wednesday 7 Jul 2021 23:15

کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی

کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی ہے اور کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیس کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے نمونے اکھٹے کیے گئے تو بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں میں تشخیص ہونے والے 80 فیصد کیسز برطانوی کورونا وائرس کی قسم ہیں، تاہم  ابھی تک خیبر پختونخوا کی کسی بھی لیبارٹری میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکتی، مسافروں میں بھارتی قسم کے کورونا کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔
خبر کا کوڈ : 942155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش