QR CodeQR Code

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

8 Jul 2021 01:52

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جب کہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 942182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942182/احتسابی-عمل-سے-کسی-کو-خوفزدہ-ہونے-کی-ضرورت-نہیں-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org