0
Thursday 8 Jul 2021 19:20

اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، عبدالقدیر خاموش

اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، عبدالقدیر خاموش
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اہلحدیث کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، صحابہؓ اور اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کرنیوالے شرپسند عناصر ملک میں بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔عبدالرحمان سلفی نامی شخص کی طرف سے حضرت موسیٰ کاظمؑ کے بارے میں نازیبا کلمات فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، کچھ لوگ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر تمام مکاتب فکر کی قیادت کو معاملات کی حساسیت کا ادراک ہے، ان شاءاللہ فسادی عناصر پہلے ناکام ہوئے، آئندہ بھی ہوں گے۔


لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ اہلحدیث رہنما ابتسام الٰہی ظہیر کا ماضی فرقہ واریت سے پاک ہے، ان کے آڈیو ویڈیو بیانات مختلف نشریاتی اداروں میں موجود ہیں۔ جن میں انہوں نے ہمیشہ صحابہؓ اور اہلبیتؑ کے احترام کی بات کی ہے، پورے ملک کے حقیقت پسند اور سلفی ابتسام الہی ظہیر کے موقف کیساتھ ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ احسان الہی ظہیر شہید کے خاندان کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں، ہم صحابہؓ اور اہلبیتؑ سے محبت کرتے ہیں، ہمارا شیعہ مکتب فکر سے اختلاف ہے لیکن ہم دینی شخصیات کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ تفرقہ بازی سے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 942216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش