0
Thursday 8 Jul 2021 09:52

ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا نہیں کیا، نیڈ پرائس

ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا نہیں کیا، نیڈ پرائس
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف محاذوں پر امریکا کے ساتھ شراکت دار ہے۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات ہو تو امریکا اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں امن کی مشترکہ خواہش میں مددگار رہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ممالک افغانستان میں دوسرے ممالک کی جانب سے ذمے داری اٹھانے پر خوش تھے۔ نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا واضح کر چکا ہے کہ ہم اس بات کو مکمل یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 942220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش