0
Thursday 8 Jul 2021 11:14

عمران خان، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، فواد چوہدری

عمران خان، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے جلد آزادکشمیر (اے جے کے) کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے لیے وہاں جانے کا بالکل ٹھیک وقت ہے لیکن وہ وزیراعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کیسے آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین آزادکشمیر میں عوامی جلسہ نہیں کریں گے تو کیا ہم میڈیا کے کچھ مالکان کو جاکر جلسہ کرنے کا کہیں گے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم آزاد ملک میں چلانا پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کے لیے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہاں دو پارلیمانی کمیٹیاں ہیں، ایک قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے جو حال ہی میں قومی اسمبلی نے منظور کی تھی اور دوسری انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی خواہش ہے کہ الیکشن (ترمیمی) بل 2021ء جسے اسمبلی نے 7 جون کو منظور کیا تھا اس پر دوبارہ ایوان میں بحث کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت انتخابی قوانین اور نظام میں اپنی 49 مجوزہ تبدیلیاں پہلے ہی عوام اور حزب اختلاف کے سامنے رکھ چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ باضابطہ طور پر اس پر مزید کارروائی کر سکیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سید نوید قمر کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے بات کرنے کے لیے پہلے ہی اپنا فوکل پرسن نامزد کیا تھا جبکہ مرکزی حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 942239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش