0
Thursday 8 Jul 2021 13:17

نظام المدارس کیساتھ 11 سو مدارس نے الحاق کر لیا، مفتی امداد اللہ قادری

نظام المدارس کیساتھ 11 سو مدارس نے الحاق کر لیا، مفتی امداد اللہ قادری
اسلام ٹائمز۔ نظام المدارس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مفتی امداد اللہ خان قادری نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض سے 11 سو سے زائد دینی تعلیمی ادارے نظام المدارس پاکستان کیساتھ الحاق کر چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مدارس الحاق کر رہے ہیں۔ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مدارس دینیہ کے نصاب کو پذیرائی ملی ہے اور 7 دہائیوں پر مشتمل جمود ٹوٹا ہے۔

انہوں نے لاہور میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے علمی معیار اور سماجی وقار کیلئے ریاست بھرپور دلچسپی لے رہی ہے، اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، مدارس دینیہ کے منتظمین کو ہر قسم کی داخلی، خارجی سیاست سے بالاتر ہو کر ریاست کے اس تعاون کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور رجسٹریشن سمیت مالیاتی نظم و ضبط قائم کرنے کے اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ و طالبات کو قومی دھارے میں لانے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نصاب کے تحت قرآن مجید حفظ کرنیوالے طلبہ و طالبات کیلئے مڈل پاس کرنا لازم ہے، اس طرح درس نظامی کے دیگر درجات کیساتھ میٹرک، ایف اے، بی اے اور ایم اے تک کی تعلیمی سہولیات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے وقار کی بحالی کیلئے رول ماڈل بورڈ ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 942274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش