0
Thursday 8 Jul 2021 13:44

حکومت ملک میں پاکستانیت کو فروغ دے، علامہ سید جواد نقوی

انگریزوں کا کلچر اپنانے والے کوئی عظیم نہیں بلکہ احمق لگتے ہیں، خطاب
حکومت ملک میں پاکستانیت کو فروغ دے، علامہ سید جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے ایک خطاب میں انگریزی بولنا، انگریزی کپٹرے پہننا اور انگریزی تہذیب اپنانے کو احساس کمتری قرار دیا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ پہلی بار ہمارے کسی حکمران کے منہ سے اتنی خوبصورت بات نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حاکم ہیں ان کا کام بیان دینا نہیں، عمل کروانا ہوتا ہے، لہذا آپ نوٹیفیکیشن جاری کریں سپریم کورٹ نے پہلے ہی یہ کہا ہوا ہے لہذا اس کی پابندی جو نہیں کرتا وہ مجرم ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، قوم کو احساس کمتری سے نکالنا آپ کا کام ہے، حکومت ملک میں پاکستانیت کو فروغ دے، جیسے ایک عورت مردانہ لباس پہنتی ہے تو اس کی عزت نہیں ہوتی، وہ قوم جو کسی اور کا لباس پہنتی ہے، اس کی بھی عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے اچھا بیان دیا ہے، لیکن افسوس کہ یہ دوائے درد نہیں کرتے صرف تقریر کرتے ہیں، آپ حکومت میں ہیں، آپ عوام کو احساس کمتری کی اس بیماری سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس کمتری ایک نفسیاتی بیماری ہے، جو انسان کو اندر سے کمزور کر دیتی ہے، جو اس کا شکار ہو جائے وہ بہت ہی تکلیف میں رہتا ہے، پھر اس حقارت کو ختم کرنے کیلئے دوسرے کی چال ڈھال، انکا کلچر اپنا لیتا ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کے ذہن میں یہ چیز ڈال دی گئی ہے کہ جو انگریزی پڑھتا ہے وہ بڑا ہے، یوں لوگ انگریزوں جیسی حرکتیں بھی کرنا شروع ہو گئے، جس وہ انگریز نہیں بلکہ احمق نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ آپ پاکستان کی اقتصادی حالت تو نہیں بہتر کرسکے، جتنے وعدے کیے تھے وہ بھی پورے نہیں کر سکے، مگر ان دو سالوں میں کم از کم اس قوم کو احساس کمتری سے باہر نکال جائیں، یہ قائد اعظم سے بھی بڑا کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کو فقط جسمانی غلامی سے نکالا ہے، اگر آپ یہ کام کریں تو آپ ان کو ذہنی غلامی اور تہذیب کی غلامی سے نکالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 942277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش