0
Thursday 8 Jul 2021 15:32

بغداد، امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر ڈرون و راکٹ حملے

بغداد، امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر ڈرون و راکٹ حملے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکہ کے سب سے بڑے سفارتخانے میں قائم "فوجی اڈے" پر گذشتہ شب متعدد ڈرون طیاروں و راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں وہاں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم سی آر اے ایم وقفے وقفے کے ساتھ کام کرتا رہا اور خطرے کے الارم بج اٹھے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے کی تیسری فوجی بیس "التوحید" پر ہونے والے وسیع ڈرون و راکٹ حملوں کے باعث وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے اور امریکی سی آر اے ایم دفاعی سسٹم نامشخص اہداف کے خلاف وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا۔ اس حوالے سے عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی ہوائی دفاع کی شدید ہوائی فائرنگ سے کوئی ہدف تباہ نہیں ہوا جبکہ اس سفارتخانے کے فوجی اڈے سے متعدد دھماکے سنے اور سیاہ رنگ کا گاڑھا دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں بنائے گئے فوجی اڈے کو خودکش ڈرون طیاروں کے ساتھ انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ امریکی دفاعی سسٹمز کی ہوائی فائرنگ مکمل طور پر نمائشی تھی جو وقوعے کے بعد انجام پائی ہے۔ اس حوالے سے صابرین نیوز نے لکھا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے پر ہونے والے اس حملے میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ میزائل بھی استعمال کئے گئے ہیں جبکہ ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دسیوں کتیوشا میزائلوں کو الکندی ہسپتال کے قریب واقع الرصافہ نامی علاقے سے فائر کیا گیا تھا درحالیکہ امریکی ہوائی دفاع انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ مقامی میڈیا نے امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس فوجی اڈے کے صحن میں بنے ریسٹ ایریا پر متعدد میزائل پڑنے سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جس کے پیش نظر دھماکہ خیز مواد کا تجزیہ کرنے والی خصوصی ٹیم بھی امریکی فوجی اڈے میں پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی سی آر اے ایم دفاعی سسٹم کے ہوا میں پھٹنے والے گولوں کے ٹکڑے محلہ 121 کی گلی 18 میں آ گرے جس کے باعث عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



خبر کا کوڈ : 942289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش