QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان کی وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے الوداعی ملاقاتیں

8 Jul 2021 15:38

الوداعی ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے گورنر کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انکی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ چیف سیکرٹری نے گورنر کی خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے استعفے کے بعد گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ نے ملک و صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے گورنر امان اللہ یاسین زئی کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی گورنر سے الوداعی ملاقات کیلئے گورنر ہاؤس آئیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف سیکرٹری نے امان اللہ خان یاسین زئی کی سرانجام دینے والی خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 942290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942290/گورنر-بلوچستان-کی-وزیراعلی-اور-چیف-سیکرٹری-سے-الوداعی-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org