0
Thursday 8 Jul 2021 20:57

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا احتجاج کا اعلان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے المناک واقعے کے خلاف پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ سے احتجاجی مظاہرہوں اور جلسوں کا آغاز ضلع موسیٰ خیل سے کیا جائے گا۔ ان احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کی قیادت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان لالا کو جس وحشیانہ طریقے سے شہید کیا گیا، وہ ملک کے اداروں کیلئے سوالیہ نشان اور دنیا کی سیاسی و جمہوری قوتوں کیلئے سخت حیرانگی اور بڑے افسوس کا باعث ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اپنی طویل تاریخ میں فرنگی استعمار سے لے کر موجودہ نااہل ناکام سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنی سیاسی و جمہوری آواز بلند کی ہے اور اس جمہوری آواز پر ماضی میں پارٹی کے اکابرین خان شہید اور ان کے رفقاء کو سخت اذیتیں، تکالیف اور قید و بند کی سزائیں دلوائی گئیں اور آج محمد عثمان کاکڑ کو انہی باتوں کی سزا دی گئی، جو ایک خطرناک عمل ہے اور اس کی روک تھام ملک کی سیاسی جمہوری قیادت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ بیان کے آخر میں احتجاجی شیڈول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ احتجاجی مظاہرے 11 جولائی کو ضلع شیرانی، 12 جولائی کو ژوب، 13 جولائی کو قلعہ سیف اللہ، 14 جولائی کو لورالائی، 15 جولائی کو دُکی، 16 جولائی کو سنجاوی اور 17 جولائی کو ہرنائی میں منعقد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 942336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش