0
Friday 9 Jul 2021 00:56

ایم ڈبلیو ایم آج جنوبی پنجاب بھر میں ''یوم عظمت اہلبیت'' منائے گی، نماز جمعہ کے بعد ریلیاں ہونگی

ایم ڈبلیو ایم آج جنوبی پنجاب بھر میں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ''یوم عظمت اہلبیت'' منایا جائے گا۔ جمعہ کے خطبات میں اہلبیت علیہم السلام کی شان مین ہونے والی گستاخی کی مذمت کی جائے گی اور اہلبیت علیہم السلام کی عظمت اور شان بیان کی جائے گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ملتان میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے ریلی نکالی جائے گی، رحیم یار خان میں حیدری ٹرسٹ سے، جلالپور پیروالا میں دربار پیر قتال سے، لیہ میں ٹی ڈی اے چوک سے، علی پور میں جتوئی چوک سے اور کوٹ ادو میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعے کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عظمت اہلبیت کا انعقاد کرے گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور کارکنان شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 942369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش