0
Saturday 8 Aug 2009 11:53

موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز نظر نہیں آ رہا:وزیر خارجہ

موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز نظر نہیں آ رہا:وزیر خارجہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران کی ذمہ داری بھارت پر ڈالنا زیادتی ہو گی۔ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی مختلف اور سخت سوچ ہے اور مسئلے کا جلد حل آسان بھی نہیں تاہم کشمیریوں کو سہولت دینے میں پیشرفت بھی کر رہے ہیں۔ ممبئی حملوں میں پاکستان کسی طور بھی ملوث نہیں۔ اسکے مرتکب غیر ریاستی عناصر کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز نظر نہیں آرہا۔ خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات ستمبر میں ہو گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن میں عوام کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت سے کہہ دیا ہے کہ وہ ٹھوس ثبوت پیش کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے میں سفارتی ذرائع کو استعمال کیا جانا چاہئے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں کی کوشش ہے کہ سرحد پر بہتر انتظامات کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں اپنا سفارتی عملہ بڑھا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 9424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش