QR CodeQR Code

گستاخ آئمہ عبدالرحمان سلفی کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا گیا

9 Jul 2021 13:19

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی لاہور منتقل کرکے تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں سید ابرار شاہ زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایک بیان میں آئمہ اطہار علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت امام زماںؑ نرجس خاتون کی شان اقدس میں بھی گستاخی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کرنیوالے ملعون عبدالرحمان سلفی کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع  کے مطابق ملزم نے کھاریاں میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی لاہور منتقل کرکے تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں سید ابرار شاہ زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایک بیان میں آئمہ اطہار علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت امام زماںؑ نرجس خاتون کی شان اقدس میں بھی گستاخی کی تھی۔

ملعون کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل پایا جا رہا تھا اور شیعہ سنی مشترکہ طور پر ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملعون کو کھاریاں سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آج مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف شیعہ سنی جماعتوں کی جانب سے ملعون سلفی کی گرفتاری اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ملک گیر یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 942419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942419/گستاخ-ا-ئمہ-عبدالرحمان-سلفی-کو-کھاریاں-سے-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org