QR CodeQR Code

کورونا کی چوتھی لہر، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس ایک بار پھر بند کرنے کا عندیہ

9 Jul 2021 14:53

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہر کر رہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہر کر رہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق عوام ان ڈور شادیوں، ریسٹورنٹ اور جم میں شرکت کے لیے ویکسینیشن کی شرط کو نظرانداز کر رہے ہیں، اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کریں گے تو ہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر میں بھارتی کورونا کی قسم بنیادی وجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 942436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942436/کورونا-کی-چوتھی-لہر-شادی-ہالز-اور-ریسٹورنٹس-ایک-بار-پھر-بند-کرنے-کا-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org