0
Friday 9 Jul 2021 15:46

بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار

بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بردار کوچ بیلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ کی قومی شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ زخمی مسافروں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں طبی امدار کیلئے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانحے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 942449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش