0
Friday 9 Jul 2021 20:21

امریکہ جوہری معاہدے کی بحالی کی فرصت کے ہاتھ سے نکل جانے پر پریشان ہے، امریکی میڈیا

امریکہ جوہری معاہدے کی بحالی کی فرصت کے ہاتھ سے نکل جانے پر پریشان ہے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے جاری ویانا مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے اور جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ایران کی جانب سے عائد کی جانے والی "تمام پابندیوں کے خاتمے" کی شرط کو قبول نہ کرنے کے باوجود یہ امریکہ ہی ہے جو جوہری معاہدے کی بحالی کی فرصت کے ہاتھ سے نکل جانے پر پریشان بھی ہے۔ معروف امریکی تجزیاتی مجلے بلومبرگ نے اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی خصوصی رپورٹ میں ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں شریک امریکی مذاکراتی ٹیم کے تمام اراکین جوہری معاہدے کی بحالی کی فرصت کے خاتمے کے بارے پریشان ہیں۔ امریکی مجلے نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی ڈیموکریٹ حکومت کے خیال میں، ایرانی جوہری معاہدہ اپنے تمام نقائص کے باوجود اب بھی ایک مضبوط معاہدہ ہے اور اس وقت اس معاہدے میں واپسی "عدم جوہری پھیلاؤ" کے حوالے سے فوائد کی حامل ہو سکتی ہے۔ بلومبرگ نے اس حوالے سے امریکی آرمز کنٹرول تنظیم کے شعبہ عدم پھیلاؤ کی ڈائریکٹر کیلسی ڈاونپورٹ (Kelsey Davenport) کا یہ بیان بھی لکھا کہ جوہری میدان میں ایران جس قدر ترقی حاصل کرتا جائے گا، اس بات پر یقین اسی قدر کم ہوتا جائے گا کہ ایرانی جوہری معاہدہ، جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں تاحال رکاوٹ ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے 12 جون 2021ء کے روز ویانا مذاکرات کا چھٹا دور شروع ہوا تھا جس کے پہلے روز ہی ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصلی مطالبات منوانے بغیر کسی بھی قسم کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جبکہ گذشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ ویانا مذاکرات کا چھٹا دور ایران کے ساتھ معاہدے پر ہی ختم ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 942489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش