QR CodeQR Code

اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرینگے، راجناتھ سنگھ

9 Jul 2021 21:10

ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنیکے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نو منتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہی۔ انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایک ٹویٹ میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کووڈ وبائی امراض کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 942501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942501/اسرائیل-کے-ساتھ-دفاعی-تعاون-اور-اسٹریٹجک-شراکت-داری-کو-مستحکم-کرینگے-راجناتھ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org