0
Friday 9 Jul 2021 22:05

گلگت کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا حکم

گلگت کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد گلگت کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے ایس ایس پی گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اے سی دنیور کے نام جاری مراسلے میں گلگت اور دنیور کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان مقامات میں گزشتہ دس روز کے دوران کویڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیور میں 22، جوٹیال میں 22، برمس میں 16، جلال آباد اور خومر میں گیارہ گیارہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مراسلے میں ایس ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ ان پانچ مقامات میں این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاﺅن کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ روزانہ کرونا کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے جو پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 25 دنوں میں جی بی میں کویڈ کے پانچ سو کے قریب مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ گلگت میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں جہاں اس وقت تین سو سے زائد کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ یکم جولائی کو ایک سو سے زائد کیسز سامنے آئے تھے، گلگت بلتستان میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں محلہ محلہ جا کر ویکسین عوام کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن بھی جاری ہے۔ جمعہ کے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ویکسین نہ لگوانے پر 25 کے قریب دکانیں سیل کر دی گئیں۔ دریں اثنا این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں خبردار کیا کہ ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو شادی ہالز اور مارکیٹ کو بند کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 942504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش