QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

9 Jul 2021 23:59

ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں شہر کراچی میں ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، تاکہ ایام عزا  میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے، دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری  خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ ناصر عباس جعفری علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 942529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942529/ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-دفاع-عزاداری-کانفرنس-کے-انعقاد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org