0
Friday 9 Jul 2021 23:59

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں شہر کراچی میں ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، تاکہ ایام عزا  میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے، دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری  خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ ناصر عباس جعفری علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 942529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش