QR CodeQR Code

کُل مسالک علماء بورڈ کا مساجد اور دینی مدارس میں شجر کاری کا فیصلہ

10 Jul 2021 11:13

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں، پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ پاکستان کا ہر شہری شجر کاری مہم میں حصہ لے اور وطن کو سرسبز بنانے میں اپنا کرادر ادا کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ علماء کرام ماحول کو پاکیزہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کا مولانا عاصم مخدوم کی زیر صدارت بیت الامن کیو بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرسبز پاکستان مہم کے تحت مساجد اور دینی مدارس میں شجر کاری مہم شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، قاری خالد محمود، علامہ شعیب رضوی، سید مبشر شاہ، عبدالباسط نقوی، ثقلین رضا اور ذوالفقار حیدر جعفری نے شرکت کی۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں، پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ پاکستان کا ہر شہری شجر کاری مہم میں حصہ لے اور وطن کو سرسبز بنانے میں اپنا کرادر ادا کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ علماء کرام ماحول کو پاکیزہ بنانے میں اپنا کرادر ادا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 942610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942610/ک-ل-مسالک-علماء-بورڈ-کا-مساجد-اور-دینی-مدارس-میں-شجر-کاری-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org