QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

10 Jul 2021 12:31

20 سینیئر ڈاکٹرز کے تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے، تبدیل کئے جانے والوں میں مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے تین، گریڈ 19 کے گیارہ، گریڈ 18 کے چار اور گریڈ 17 کے تین ڈاکٹرز شامل ہیں۔


اسلام ٹائنمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں چار ڈسٹرکٹس ہیلتھ آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے سمیت 20 سینیئر ڈاکٹرز کے تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، تبدیل کئے جانے والوں میں مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے تین، گریڈ 19 کے گیارہ، گریڈ 18 کے چار اور گریڈ 17 کے تین ڈاکٹرز شامل ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر عبید الرحمان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ جنوبی ریجن کے معاملات چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔

گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ہارون خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن ) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ مالاکنڈ ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت بھی کریں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پبلک ہیلتھ) ڈاکٹر اکرام اللہ کو پشاور ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 942627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942627/خیبر-پختونخوا-کے-4-اضلاع-ہیلتھ-ا-فیسرز-کو-عہدوں-سے-ہٹادیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org