0
Saturday 10 Jul 2021 15:00

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں 1206 اموات، 42766 نئے کیسز

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں 1206 اموات، 42766 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی رہی، لیکن اس کی وجہ سے ہونے والی اموات سے دہشت پھیل رہی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1200 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثناء جمعہ کو 30 لاکھ 55 ہزار 802 لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 24 افراد کو ویکسی نیشن لگائی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42766 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 95 ہزار 716 ہو گئی ہے۔

اس دوران 44 ہزار 254 مریضوں کی بازیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 538 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3694 سے گھٹ کر 4 لاکھ 55 ہزار 33 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1206 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سات ہزار 145 ہوگئی ہے۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.48 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 942652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش