0
Saturday 10 Jul 2021 19:38

بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے شہری مسائل میں اضافہ ہوا، میاں ذکر اللہ مجاہد

بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے شہری مسائل میں اضافہ ہوا،  میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دینے تو الیکشن کروائے جائیں۔ بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے شہر لاہور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حکومت کا بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالی اختیارات دینے سے گریز شہری مسائل میں اضافہ کا باعث ہے۔ اندرون شہر سمیت نشیبی علاقوں میں ٹوٹی سٹرکیں اور گلی محلوں میں بوسیدہ سیوریج نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بدترین سیوریج کے نظام کی وجہ سے شہری صاف پانی پینے سے محروم ہیں اور سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے کئی موذی بیماری پھیل رہی ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کا سٹریٹ کرائم اور منشیات کی طرف بڑھتا رجحان کسی تباہی سے کم نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی شورٰی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبران شوریٰ جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، حاجی ریاض الحسن، چوہدری محمود الاحد، وقار ندیم وڑائچ، چوہدری محمد شوکت، اطہر محمود، ڈاکٹر محمود خان، خبیب نذیر، عمر شہباز علاقہ، شعیب یعقوب، خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، فیض الباری، انجینئر احمد سلمان، چوہدری عبدالواحد، چوہدری عبدالقیوم، محمد انور گوندل، عبدالحفیظ اعوان، عبدالرشید مرزا، انجینئر حماد رشید اور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 942707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش