0
Saturday 10 Jul 2021 22:08

بارشوں میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، ترجمان سندھ حکومت

بارشوں میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، ترجمان سندھ حکومت
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے پیشگی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے پی ٹی انڈر پاس، پنجاب چورنگی اور گزری واٹر پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے پمپنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی، واٹر بورڈ اور دیگر حکام کو متوقع بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کی ہدایت کی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران کو بارشوں میں شہریوں کو دشواری سے بچانے کے لئے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے پیشگی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ ترجمان سندھ حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار کو بھی بڑھایا جائے کہیں کچرا جمع نہ ہونے پائے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گزری کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پنجاب چورنگی اور گزری پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا، کے ایم سی حکام نے مشیر ماحولیات کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ بارش سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کام کام مکمل کرلیا جائے، جس کے لئے متعلقہ حکام بھاری مشینری کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام بروقت مکمل کرلیا جائے تاکہ بارشوں میں شہر میں پانی جمع نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 942725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش