QR CodeQR Code

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہوگی

10 Jul 2021 22:17

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بدھ کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگائی جسے چاند دیکھنے کیلئے استعمال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 942727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942727/ذی-الحج-کا-چاند-نظر-نہیں-ا-یا-عید-21-جولائی-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org