0
Saturday 10 Jul 2021 22:34

کرونا بے قابو، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذ

کرونا بے قابو، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا کیسسز کی بڑھتی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں کرونا کیسز میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، کرونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کا حب ہے، پوری دنیا  سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کرونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے باوجود جی بی میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے ہیں۔ عوام کی معیشت کا دار و مدار سیاحت پر ہے۔ کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، عوام اور سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 942736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش