QR CodeQR Code

سوات میں دو قبائل کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

10 Jul 2021 22:42

پولیس کے مطابق دونوں قبائل میں سرحدی علاقہ میں جھڑپ ہوئی اور فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالام اور اوتروڑ کے قبائل کے درمیان دیسان بانڈہ کی اراضی اور فصل کے تنازعہ پر مسلح لڑائی ہوئی، جس میں دونوں اقوام کے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں قبائل میں سرحدی علاقہ میں جھڑپ ہوئی اور فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت سعید عمر سکنہ اتروڑ اور محمد نبی سکنہ بٹندر کالام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کو مسلسل فائرنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

کالام کے بہت سے لوگ اتروڑ کے سیاحتی علاقوں میں اور اتروڑ کے افراد کالام کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، انتظامیہ ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اس کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے۔ وادی کالام سوات میں کالام اور اتروڑ اقوام کے مابین کنئی دیسان بانڈہ کی اراضی پر طویل عرصے سے تنازعہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 942739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942739/سوات-میں-دو-قبائل-کے-درمیان-تصادم-7-افراد-جاں-بحق-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org