0
Saturday 10 Jul 2021 22:40

آج یمن کا مقام اسلامی مزاحمتی محاذ کے "قلب" میں ہے، فلسطینی آزادی کا عوامی محاذ

آج یمن کا مقام اسلامی مزاحمتی محاذ کے "قلب" میں ہے، فلسطینی آزادی کا عوامی محاذ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک "فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ" نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ یمن کا مقام، اسلامی مزاحمتی محاذ کے "قلب" میں ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق اپنے بانی و سیکرٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر سربراہ انصاراللہ یمن کے تعزیتی پیغام کے جواب میں جاری ہونے والے بیان میں فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ نے سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کو ایک غیر معمولی رہنماء اور فلسطینی قوم کے لئے انتہائی قابل افتخار قرار دیا اور تاکید کی ہے کہ ہم امریکہ، غاصب صیہونی رژیم اور ان کے چیلوں کے گھناؤنے منصوبوں کے خلاف سید عبدالملک بدر الدین الحوثی اور انصاراللہ یمن کے موثر موقف کو کبھی نہ بھولیں گے۔ فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمن، غاصب و قابض دشمن کے مقابلے میں اپنی مثالی مزاحمت کے مرہون منت نہ صرف تمام عرب حکومتی نظاموں سے بڑھ کر فلسطین کے قریب ہے بلکہ آج اس کا مقام؛ اسلامی مزاحمتی محاذ کے "قلب" میں ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ یمن کی فتح، فلسطین کی فتح ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ کے بانی و سیکرٹری جنرل احمد جبرئیل بدھ کے روز شامی دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے جن کی وفات پر یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی جانب سے اسی روز جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں تاکید کی گئی تھی کہ احمد جبرئیل، غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری اور اسے تسلیم کرنے کے اولین مخالف تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے موقف و اسلحے کے ساتھ غاصب صیہونی رژیم کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ انصاراللہ کا کہنا تھا کہ مرحوم فلسطینی مزاحمتی رہنماء نہ صرف مسئلہ فلسطین حامی بلکہ امریکی سامراجی سازشوں کے مقابلے میں یمن سمیت پوری امت مسلمہ کی عظیم امنگوں کے داعی و پشت پناہ بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 942749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش