0
Sunday 11 Jul 2021 10:30

مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں، فواد چوہدری

مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری اور  مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز پر برس پڑے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں، دونوں نے آج تک پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا، کبھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر آنے والے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کی جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے۔
خبر کا کوڈ : 942794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش