QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظربندی کیخلاف سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوگی

11 Jul 2021 11:34

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بارہ جولائی کو حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کل  بارہ جولائی کو سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بارہ جولائی کو حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ  اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست خارج کرنا خلاف قانون فیصلہ ہے۔
 
حافظ  سعد حسین رضوی کیخلاف کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں۔ ہنگامے کے دوران پولیس کے ہاتھوں 26 لوگ مارے گئے، 450 ورکر شدید زخمی ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی کہ گئی ہے کہ  سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا حافظ  سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سعد حسین رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر جیل سے رہائی کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 942809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942809/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-سربراہ-کی-نظربندی-کیخلاف-سپریم-کورٹ-میں-کل-سماعت-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org